ضلع کیچ: ڈنڈار میں پاکستانی فوج کی جارحیت،آبادی پر مارٹرگولے سے حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں گذشتہ روزفدائی شہید فرازکے تدفین کے بعدعلاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ آج بروزمنگل علی الصبح پاکستانی فوج نے آبادی پر اپنی جارحیت کا آغاز کیا ہے۔

لوگوں کا کہناہے کہ شہری و پہاڑی علاقوں میں فوجی جارحیت جاری ہے جہاں لوگوں کو گھروں میں محصورکرکے نکلنے نہیں دیا جارہا ہے۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز اپنے کیمپ سے مارٹر گولے بھی فائر کر رہی ہے۔ اور گھروں کی طرف شدید فائرنگ کی جا رہی ہے۔جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراسکا ماحول ہے۔

جبکہ علاقے کی مواصلاتی نظام کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیاجس کی وجہ سے مزید تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہو پارہی ہے۔

موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری ،ہلاکت اور جبری گمشدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment