کوہلو: مکان کی چھت گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جانبحق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے دکی میں جاری بارش کے نتیجے میں ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ گھر کا سربراہ دوست علی بے ہوش ہے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہلو منتقل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جانبحق افراد میں دو خواتین اور تین بچیاں شامل ہیں۔

خیال رہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں اتوار کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment