تمپ اور دکی میں فائرنگ اور مٹی کا تودہ گرنے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے تمپ کے ایران سرحد پر لیویز فورس کی فائرنگ اور دکی میں مٹی کا تودیہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے سرحدی علاقے عبدوئی میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز عبدوئی بارڈر میں کراسنگ پوائنٹ پر تیل بردار گاڑیوں کی ڈرائیو اور لیویز فورس کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جسکی شناخت عبید اللہ ولد درمحمد سکنہ تلمب مند کے کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق عبیداللہ کو قتل کرنے والے لیویز اہلکار در محمد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراسنگ پوائنٹ پر رش کی وجہ سے سیکورٹی فورسز اور تیل بردار گاڑیوں کی ڈرائیورز کے درمیان ہاتھاپائی کے بعد لیویز فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے واقعہ پیش آیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
؎دریں اثنادکی میں ایک مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک کانکن کی شناخت عبدالحلیم ولد حاجی خوازک قوم کاکڑ سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی ہے۔

کانکن کو کوئلہ کان سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سول ہسپتال دکی میں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کرکے آبائی وطن روانہ کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment