ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم حملہ، پولیس اہلکارسمیت17افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم حملے میں 17افراد زخمی ہو گئے۔

پو لیس کے مطابق اتوار کو ڈیرہ اللہ یار کے علا قے صحبت پورک چوک پر نامعلوم افرا دنے دستی بم پھینکا جو زور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2ٹریفک پو لیس اہلکار وں سمیت 17افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پو لیس اور سیکو رٹی اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے مزید کارروائی جا ری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment