ضلع کیچ: دشت میں فوجی چوکی پر حملے کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں گذشتہ روزپاکستانی فوجی چوکی پر ہونے والے حملے اور اہلکاروں کی ہلاکت کے بعدزمینی وفضائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ۔

سنگر کے مقامی ذرائع کے مطابق دشت کے علاقے سبدان میں سیکورٹی فورسز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ہیلی کاپٹر دشت سبدان چوکی میں موجود ہیں اور دیگر دوگن شپ ہیلی کاپٹر کہیر کور اور پہاڑی سلسلوں میں فضائی سرچ آپریشن کررہے ہیں۔جبکہ پہاڑی سلسلوں میں زمینی فورس کی ایک بڑی تعدادکی سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روزدشت کے علاقے کہیر کورمیں واقع فوجی چیک پر مسلح افراد نے حملہ کرکے 17اہلکار ہلاک کئے جس کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment