بلوچ لاپتہ افراد اور شہداکے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4568دن ہو گئے۔
اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او کے کراچی زون کے ساتھیوں نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماماقدہر بلوچ نے وفد سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہر اذیت کو اپنے معصوم بدن کے ساتھ سہنا اور ایک مقصد کی خاطر نہ جھکنا نہ بکنا اور نہ تھکتے ہوئے موت کو گلے لگانا خالی جولی اور اندر سے کھوکھلے سیاسی پنڈتوں اور بتو کی بس کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ان عظیم فرزندوں کا فن ہے جو ہمیشہ بلند حوصلوں کے ساتھ خود غرض، بے حسی لاپرواہی وخود نماہی سے مبرا ہو کر اپنی فوجی ذمہ داریوں کو سرانجام دینے کے لیے دن رات سرگردان رہتے ہیں اور ایسے جانباز فرزندوں وطن تاریخ عالم میں اپنی گمنامی اور بے غرضی بے حسی کے ساتھ عظیم انسانوں کی فہرست میں نامدار ہوکر شامل ہوتے اور پھر جنہیں تاریخ انسانیت ہمیشہ زندہ تابندہ حالت میں پیش کرتے رہیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حقیقت سے شاید ہی کسی با علم انسان کو انکار ہوکہ انسانی رشتوں میں سب سے اعلیٰ مقدس رشتہ نظر یاتی وفکری رشتہ ہے اور اس کے علاوہ باقی دیکر تمام رشتے اتنی اہمیت نہیں رکھتے ہیں نظر یاتی و فکری رشتہ ہے اور اس کے علاوہ باقی دیگر تمام رشتے اتنی اہمیت نہیں رکھتے ہیں۔ نظر یاتی رشتے کی مہر و محبت میں نظر یاتی دوست کی جسمانی جدائی شاید تکلیف کی انتہا ہو لیکن خوشی اور فخر بھی اس میں ہے ہمارا دوست عظیم مقصد کی ِخاطر عظیم بن کر قربانی ہوا اور ہمارے حوصلوں کو اپنی مقصد کی خاطر جان کیلئے مزید پختہ کرکے انہیں استحکام بخشی ہے ایک عظیم مقصد تک رسائی حاصل کرنے کے لئے انسان کو انتہائی کھٹن دشوار اور پر خار راستوں سے گزرنا پڑتا ہے کیونکہ نظریاتی فکری وفادار ساتھی ان تکا لیف سے بھر پور راستوں سے بے خبرلاعلم نہیں ہو سکتا اگر کسی میں برداشت کی قوت نہ ہو اور ان تکلیف ومشکلات کاسامنا کرنے کی قوت صلاحیت نہ رکھتا ہو تو وہ یقینا مایوسی کی تاریخ راہ میں کھو جاتا ہے اس لیے کہتے ہیں کہ عظیم مقاصد کے حصول کی راہ میں مایوس ہو نا کفر ہے اور مایوسی نا امیدی اس وقت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو جاتے ہیں جب انسان علم نظریے کے مشعل کو اپنے ہاتھوں میں مضبوطی سے تھامے۔