گوادر نیوی کیمپ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گوادر میں پاکستانی نیوی کیمپ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات دس بجکر چالیس منٹ پر سرمچاروں نے گوادر سْربندن میں پاکستان نیوی کے کیمپ پر دستی بم حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پاکستان کے صدر عارف علوی، بلوچستان کے نام نہاد وزیراعلیٰ اور گورنر دو روزہ دورے پر گوادر میں موجود تھے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment