فورسز ہاتھوں 6 سال سے لاپتہ غلام مصطفی تاحال بازیاب نہ ہوسکے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب سے پاکستان خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے سرکاری ملازم تاحال لاپتہ ہے۔

غلام مصطفی سکنہ مشکے جو ایک سرکاری ملازم ہیں انہیں چھ سال قبل پاکستانی خفیہ اداروں نے 15 جنوری 2016 کوحب سے جبراََ اغوا کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔

واضح رہے کہ جبری طور پر لاپتہ ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ کا المیہ یہ ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (IVBMP) بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے جبری گمشدگیوں، تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر غلام مصطفیٰ نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے اپنے عدالت میں پیش کیا جائے یا اسے رہا کیا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment