جھاؤ فورسز کے ساتھ جھڑپ میں انکے دس اہلکار ہلاک کیے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ

کل ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے گزی کور میں پاکستانی فوج اور سرمچاروں کا شام پانچ بجے اچانک سامنا ہوا اور شدید جھڑپ شروع ہوئی۔

سرمچاروں نے بہترین حکمت عملی اپنا کر قریبی پہاڑی پر مورچہ لیکر قابض فوج پر کاری ضرب لگایا۔ دو گھنٹے جاری جھڑپ میں قابض فوج کے دس اہلکار ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوئے۔
جھڑپ کے بعد سرمچار وہاں سے بحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

Share This Article
Leave a Comment