ہرنائی: پاکستانی فورسز نے اسکول کے استاد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ماسٹر مجیب الرحمان سمالانی ولد عبدالرحمن سکنہ شاھرگ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گذشتہ شب فورسز نے آٹھ بجے کے وقت کھوسٹ اور شاھرگ کے درمیان علاقے سے فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تواتر کے ساتھ جاری ہیں گذشتہ روز فورسز نے آواران سے ستر سال بزرگ کو حراست میں لیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment