بلوچ لاپتہ افرادو شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4558 دن مکمل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ لاپتہ افرادو شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4558 دن مکمل ہوگئے۔

پنجگور سے سیاسی اور سماجی کارکنان ر محمد بلوچ رحمت اللّہ بلوچ اورنور محمد بلوچ نے کیمپ آکر اظہاریکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفود سے کہا کہ پرامن جدوجہد سفرمیں ہر طلوع ہوتی سورج ریاستی بربریت کو تاریخ میں رقم کررہی ہے قابض ریاستی آرمی خونی آپریشنوں سے پورے بلوچستان میں آرمی نے بلوچ آبادیوں پر ہلہ بول کرتباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے اپنی خفیہ اداروں کے ساتھ مل بدنام چورڈاکوں منشیات فروشوں کو اکھٹاکر کے مقبوضہ بلوچستان کے ہر کھونے میں سرکاری ڈیتھ اسکواڈقائم کررکھے ہیں جو سیاسی ورکروں رہنماؤں دیگر روشن خیال مکاتب فکرکو نشانہ بنانے یافورسز کے ہاتھوں جبری طوراغواکرانے میں پیش پیش ہیں۔ اس کام میں پارلیمانی جماعتیں نچلی سطح پر معمولی معاوضہ پہ افرادی قوت مخبری کے لیئے فراہم کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سرزمین پر جاری ریاستی مقامی کارندے ہیں جو ریاستی فورسز کے لیے کان آنکھ کا کام کرتے ہوئے آج سیول آبادیوں کوبے دریخ نشانہ بنارہے ہیں اور یہ لوگ اپنے لوگ لوگ اپنے نام کے آگے بلوچ لکھتے ہیں۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کیا کہ بلوچستان کرہ ارض پر ایک جگہ پر واقع ہے کہ اس کی اہمیت سے کوئی انکارنیں کرسکتا اسی لیے طاقتوں سمیت عالمی اداروں ریسرچرز تجز یہ لگار کالم نگاروں عالمی دانشوروں کا ہمہ وقت لب کشائی کرنا یالکھنا شنید ونظر میں آتا ہے بلوچستان جغر افیہ نے سب کو متوجہ کیا ہے اور سب جانتے ہونگے کہ بلوچستان میں کیا ہوہورہا ہے کیوں ہورہا ہے کون کررہا ہے ان کا مقاصدکیاہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی چوتھی ستون میڈیا کو کنڑولڑ جمہوریت کی طرح ایک کنٹرلڑ میڈیا رکھ بلوچستان میں اپنے مظالم کو چھپانے اور دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے وفاق پرست بلوچوں کو کوریج دیکر بلوچستان میں امن کارٹ لگارہی اگر کسی کو اس کا بلوچوں پر ظلم تشددوساہل کی لوٹ مار کے ساتھ بلوچ دھرتی کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربے سے زہر آلودکرکے آج کئی سرطانی بیماریوں کا موجب بن گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment