پنجگور میں مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔

مذکورہ شخص کو پنجگور شہر کے علاقے چتکان سے حراست میں لیا گیا، جسکی شناخت حفیظ ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ اور اغواء کاروں کے حوالے سے تاحال معلومات نہ ہو سکا اور نہ ہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلح افراد جو سفید ویگو گاڑی نمبر BF2021 پر سوار تھے ہمودی نامی نوجوان کو بھی حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا۔

بلوچستان میں پاکستانی فوج اور اس کے تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ لوگوں کی کی جبری گمشدگیوں میں براہ راست ملوث ہیں جس کے چشم دید گواہ خود لاپتہ افرادلواحقین ہیں کس طرح پاکستانی فو ج اور اس کے مقامی ڈیتھ اسکواڈ گھروں میں یا پبلک پیلس پر لوگوں کو اسلحے کی زور پر اغوا کرکے لاپتہ کردیتے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment