بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے ایک ضعیف العمر شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ستر سالہ بزرگ واجہ ابراہیم ولد غلام محمد سکنہ پیراندر آواران کے نام سے ہوئی ہے۔
جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری دلمراد بلوچ کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل پاکستانی فوج نے انہیں اپنے کیمپ بلایا اور وہاں سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے کارروائیوں میں تیز ی آئی ہے۔روزانہ جبری گمشدگیوں کی اوسطاً تعداد 2سے 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔