ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور حکومت بلوچستان کے درمیان مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد وائی ڈی اے نے اسپتالو ں میں ایمرجنسی سروسز بحال اور ٹراما سینٹر کھولنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مزاکرات میں یہ بھی طے پایا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے کل کے اجلاس کی پیش رفت ہونے کے بعد او پی ڈی بھی پوری طرح بحال کر دی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کا اعلان کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے بلوچستان کے وزراحاجی نورمحمد دمڑ میر نصیب اللہ مری اور حاجی میر محمد خان لہڑی جبکہ وائی ڈی اے کے صدر حفیظ مندوخیل اور دیگر عہدیدار مزاکرات میں شریک ہوئے۔