ریاستی ٹارچرسیل میں اذیت سہہ کر وفات پانیوالے ساتھی کوسرخ سلام پیش کرتے ہیں،بی این ایم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کوئٹہ میں وفات پانے والے پارٹی کے سینئرممبرمہران بلوچ کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہے کہ مہران بلوچ شال میں پارٹی کے انتہائی سینئراورجفاکش ساتھی تھے جنہیں 2011پاکستانی فوج نے حراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیاتھااورآٹھ سالوں تک ٹارچرسیل میں انتہائی وحشت ناک اذیت رسانی کے بعد 2019کوپاکستانی فوج نے رہاکردیاتھا۔ٹارچر سیل میں تشددسے وہ کافی بیماراورکمزورہوچکے تھے لیکن ان کاحوصلہ برقرارتھا۔مہران بلوچ کافی علاج کے باجود جانبرنہ ہوسکے اورتین دن قبل کوئٹہ میں ہمیں چھوڑکروفات پاگئے،طویل جدوجہداورمرتے تک پارٹی پروگرام کے لیے قربانی پرانہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں اوریہ عہدوپیمان کرتے ہیں کہ پارٹی ان کے مشن کوپایہ تکمیل پرپہنچاکردم لے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی درندگی وحیوانیت کاکوئی آخری حدنہیں،پاکستان بربریت وسفاکیت کے تمام حدودپارکرچکاہے لیکن بلوچ فرزندزندان میں ہوں یامیدان میں،انہوں نے اپنی جرات،استقلال اوربے مثال جذبہ قربانی سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیاکویہ پیغام دیاہے کہ ہم اپنی قومی آزادی کے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ترجمان نے کہ آج بھی مہران جیسے بلوچ فرزندزندان میں دشمن کی بربریت کی زندہ مثال ہیں۔دشمن بلوچ قوم کی ایک نسل زندانوں میں نگل چکی ہے لیکن بلوچ قوم نے دشمن کویہ باورکرایاہے کہ ہم آزادی کی حصول تک قربانیوں کاتاریخ رقم کرتے رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment