بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سبی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز سبی کے علاقے تندوری میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر معمور ایک اہلکار کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مذکورہ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔