کوئٹہ: ینگ ڈاکٹر ز ریلی پر پولیس کی لاٹھی چارج وتشدد،متعددزخمی،20 ڈاکٹرز گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرزکے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کا حملہ کرکے ان پرلاٹھی چارج کیا اور تشددکا نشانہ بنایا جس سے متعدد ڈاکٹرز زخمی اور20 ڈکٹرز گرفتار کر لئے گئے۔

ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے زائد عرصے سے ہڑتال اور احتجاج پر ہیں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنڈیمن اسپتال سے انسکمب روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جس میں ینگ ڈاکٹرز کے علاوہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز کے نمائندے بھی شریک تھے۔

ینگ ڈاکٹرز کی ریلی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ ریڈزون کو جانے وال راستے خاردار تاریں لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔

ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق پولیس کے تشدد سے10 سے زائد ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کے ارکان زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ان ڈور سروسز اور او پی ڈیز بند ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت اور محکمہ صحت ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر بے توجہی اور بے حسی کا شکار ہیں، انہیں عوام کے کسی مسئلے کا ادراک نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری ختم کروائے تاکہ عوام کو سہولت میسر آسکے۔

واضع رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ ہسپتالوں میں کسی قسم کی کوئی سہولیات نہیں ہیں جس کی بنیاد پر علاج و معالجہ بہتر طور پر نہیں ہوتااور لوگ ہمیں ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جبکہ اصل ذمہ داری حکومت کی ہے کہ وہ ہسپتالوں کو تمام سہولیات فراہم کرے اور ہماری ہڑتال اسی سلسلے کیلئے ہے۔

Share This Article
Leave a Comment