بلیدہ میں ریاستی مخبر جاوید رحیم بخش کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بلیدہ میں ریاستی مخبر جاوید ولد رحیم بخش کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ریاستی مخبر جاوید ولد رحیم بخش سکنہ میتاب جو اس وقت بلیدہ میناز میں رہتا تھا کو ایک ہفتہ قبل سرمچاروں نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ ٹریکٹر اور ٹینکی کے ساتھ پاکستانی فوج کو پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ وہ قابض فوج کو راشن بھی سپلائی کرتا تھا۔

مذکورہ ریاستی مخبر بلوچ سرمچاروں کی مخبری کرنے کے ساتھ بلیدہ کے مختلف علاقوں میں دوران آپریشن بھی پاکستانی فوج کے ساتھ تھا۔ دوران تفتیش ریاستی مخبر نے اپنے تمام گناہوں کا اعتراف کیا۔ اقبال جرم کے بعد اسے موت کی سزا دی گئی۔

ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی مخبروں، ڈیتھ اسکواڈ اور فوجی چوکیوں اور کانواؤں سے دور رہیں۔ سرمچار انکو کسی بھی وقت اور کہیں بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ معمولی مراعات کی خاطر قابض پاکستانی فوج کا ساتھ نہ دیں بصورت دیگر وہ اپنے تمام تر نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment