وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء سمی دین بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین علاقائی معتبرین کے سہارے بیٹھ کر اپنے کیسز قانونی طریقے سے جمع نہیں کراتے ہیں جس کے باعث قانونی حوالے سے کیسز میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بلوچستان سے لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جنرل سیکٹری سمی دین بلوچ نے کہا ہے لاپتہ افراد کے لواحقین علاقائی میر و معتبروں کے سہارے اپنے پیاروں کی زندگیاں مزید خطرے میں نہ ڈالیں آپکی خاموشی مسخ شدہ لاشوں کی صورت سامنے آئے گی ۔
سمی دین محمد نے کہا ہم ایک بار پھر لاپتہ افراد کے لواحقین سے درخواست کرتے ہیں کہ لواحقین اپنے لاپتہ پیاروں کے کوائف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو جمع کرائیں۔
سمی بلوچ نے مزید کہا لواحقین کی جانب سے کیس جمع کرانے اور تنظیم کو تفصیلات کی فراہمی کے بعد وی بی ایم پی لاپتہ افراد کے کیس قانونی طور پر لڑے گی۔