بلو چستان کے ضلع جعفر آباد کے علا قے ڈیرہ اللہ یار میں زیرو پوائنٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے 2 افرادہلاک جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فو ری طو ر پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پو لیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک کارگاڑی پر اندھا وھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ہلاک افراد کی شناخت داد اللہ بگٹی اور قویل احمد بگٹی کے نام سے ہوگئی جبکہ زخمیوں کی شناخت طارق علی اور قویل بگٹی کے نام سے ہوگئی۔
دونوں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
اطلاع ملنے پر ڈیرہ اللہ یار پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیاہے۔
ذرائع کے مطابق کار سوارافراد سوئی سے جعفرآباد جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہو نے والے افراد کا تعلق بگٹی قبیلے سے بتایا گیاہے اور واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔