حب چوکی میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی پیرا ملٹری فورس ایف سی کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کی گاڑی کو بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی ساکران روڈ پہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں گاڑی میں سوار متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم فورسزحکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ مقامی ذرائع نے اس حملے اور اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اور مذکورہ حملے کی ذمہ داری بھی ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment