بلال، اسحاق اور شیر محمد کو سیکورٹی فورسز نے جبری لاپتہ کیاہے، نصراللہ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بلال احمد،محمد اسحاق ولد عبداللہ نیچاری اور شیر محمد ولد غلام مصطفی نیچاری کے اہلخانہ نے ان سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ بلال احمد،محمد اسحاق اور شیر محمد کو رواں سال 29نومبر کی درمیانی شب سیکورٹی اداروں نے ولی آباد مستونگ روڑ کوئٹہ سے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کیا اور انہیں حکومت کی طرف سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے جسکے وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں۔

نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ ان تینوں لاپتہ نوجوانوں کے حوالے سے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا لانگو سے رابطہ کیا اور انہیں لاپتہ نوجوانوں کی تفصیلات فراہم کیں۔

میر ضیا لانگو نے یقین دھانی کرائی کہ وہ بلال احمد،محمد اسحاق اور شیر محمد کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریگا۔

نصراللہ بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جیسے پہلے میرضیا لانگو نے لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کیا تھا وہ اب بھی بلال احمد،محمد اسحاق، شیر محمد سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

Share This Article
Leave a Comment