کوئٹہ میں زوردار دھماکا، 3 افرادہلاک، 13زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زوردار دھماکے سے 3 افرادہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

دھماکا کوئٹہ میں جناح روڈ پرسائنس کالج کے سامنے ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا ہے۔

ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے بتایا کہ سائنس کالج کوئٹہ کے سامنے بم دھماکے میں 03 افراد ہلاک ہوگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ بم دھماکے کے 13 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جنہیں فوری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل پولیس نے دھماکے میں دو افراد کے ہلاکت اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ ابتدائی خبر ہے اس میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment