بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ شخص کی شناخت دولت ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے جس کو ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک سے فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کیا ہے۔
ذرائع بتارہے ہیں کہ فورسز نے دوران چھاپہ خواتین بچوں کو شدید ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
دریں اثنابلو چستان کے ضلع دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے کوئلہ کانکن کی شناخت مسعود خان ولد گل قوم توخئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی ہے۔
لاش کو سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد آبائی وطن روانہ کردیا گیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔