بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ سردار زادہ میر حیر بیار مری کے اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم اس مشکل گھڑی میں حیربیارمری کے غم میں برابر شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ رب العزت ان کی مرحومہ اہلیہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
چیئرمین خلیل بلوچ نے مزید کہا بلوچ رہنما حیر بیار مری کے بیمار اہلیہ کو علاج کے لیے لندن کے ایک ہسپتال سے جرمنی منتقلی کے دوران برطانوی حکام کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنا قابل افسوس ہے۔ ایک شدید بیماراور غیرسیاسی خاتون کے بغرض علاج سفر میں رکاوٹ پیداکرنا اور بلوچ رہنما کو سفری دستاویزات کے مکمل ہونے کے باوجود ائیرپورٹ پر روکنا جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ ہم برطانیہ کی جمہوریت اور انسانی اقدار پر مبنی روایات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن ان کے اس عمل سے بلوچ قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔