حیر بیار مری کی اہلیہ کی وفات پر بی این ایم کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سینئر رہنمااور سابقہ فنانس سیکریٹری حاجی نصیر بلوچ نے بلوچ لیڈر حیربیار مری کی شریک حیات کی موت پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ انہوں نے حیربیار مری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں حیربیار مری کی خاندان کی دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے حیربیار مری کی شریک حیات کے مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

حاجی نصیر بلوچ نیشنل مومنٹ کے سابقہ مرکزی فنانس سیکریٹری ہیں اور وہ اس وقت جرمنی میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

دریں اثنا بلوچ نیشنل موومنٹ جرمنی زون کے صدر حمل خان نے بھی واجہ حیربیار مری کی اہلیہ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کی خاندان سے اظہار تعزیت کی۔

Share This Article
Leave a Comment