تیونس میں ہنگامی حالت کا اعلان، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

تیونس کے صدر قیس سیعد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک میں طبی ایمرجینسی نافذ کرتے ہوئے بعض علاقوں میں کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کرونا سے بچاﺅ کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

قیس سعید نےبدھ کرونا سے بچاﺅ کے لیے شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا ہے تاکہ کرونا کی وبا پر قابو پانے میں مدد کی جا سکے۔

تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخاخ نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بدھ سے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم الفخفاخ نے کہا کہ کرونا کی روک تھام کے لیے کہ کارگو اور اجناس ترسیل کے سوا باقی تمام قسم کی ٹرانسپورٹ پرپابندی لگائی گئی ہے۔ زمینی اور فضائی حدود بند کی گئی ہیں۔ ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پوری قوم کو کرونا کی وبا کا سامنا ہے۔ پوری قوم کو کرونا وائرس کے خطرات کے تدارک کے لیے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ تیونس میں کرونا کے 24 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ چار ہزار افراد کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment