سانگان حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 18 دسمبر کے روز سبی کے علاقے سانگان میں قابض پاکستانی فوج کے فرنیٹر کور 150 ونگ کے ایک پوسٹ اور انکی کمک کیلئے آنے والی دشمن فوج کے گاڑیوں کے قافلے کو حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے۔

بی ایل اے کے سرمچاروں نے جامع منصوبہ بندی کے تحت دشمن فوج کے پوسٹ کو تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے جبکہ فورسز کی مدد کیلئے آنے والی دشمن فوج کے گاڑیوں کے قافلے کو گھات لگائے سرمچاروں کے ایک اور دستے نے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بناکر قابض فوج کو مزید جانی اور مالی نقصانات پہنچا کر انکی پیشقدمی روک دی۔

بلوچ لبریشن آرمی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک دشمن فوج اور اس کے شراکت داروں پر شدت کیساتھ ہمارے حملے جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment