لسبیلہ : کوسٹ گارڈ کے رویہ کیخلاف احتجاجاً مسافرکوچ نذر آتش

0
191

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ وندر میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے رویہ سے ٹرانسپورٹرز نے تنگ آکر اپنے ہی کوچ کو احتجاجاً آگ لگا دیا۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ کوسٹ گارڈ ایک اژدھا کی شکل اختیار کرگیا ہے کئی سالوں سے کوسٹ گارڈ نے غیر قانونی طور پر ٹرانسپورٹ کو پریشان کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے بہانے کئی گھنٹے مسافروں کی تذلیل کرکے ان کو روکے رکھتے ہیں، گاڑیوں کو اینٹی اسمگلنگ کے لئے چیک کرنے کے اختیارات کسٹم کے پاس ہے۔کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔

ٹرانسپوٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کوسٹ کے ظلم سے ہمیں نجات نہیں دیا گیا تو احتجاجاً ہم اپنے تمام کوچز کو اسی طرح آگ لگا دینگے۔

انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کا جو کام ہے وہ سمندری حدود میں ہے اسے وہاں منتقل کیا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام چین سکون کی زندگی بسر کرسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here