جب سندھو دیشن بن جائیگا،نسل پرستی از خود دم توڑ دے گی،شفیع برفت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جیے سندھ متحدہ محاذ کے چیئرمین شفیع برفت نے اپنے بیان میں کہا ہے جب تک بنگلادیش آزاد ملک نہیں بنا تھا اور آزادی کی جدوجہد میں بنگالی قوم مصروف تھی اس وقت تک بنگال میں الشمس اور البدر کی معرفت نسل پرست فاشی ذہنیت کا زہر کچھ لوگ بنگال میں بھیلا رہے تھے، مگر جیسے ہی بنگلادیش آزاد ہوگیا تو الشمس اور البدر کی نسل پرست فاشی ذہنیت ازخود دم توڑگئی، سندھ بھی جب سندھودیش بن جائے گا اس کے بعد نسل پرستی ازخود دم توڑدے گی۔

انھوں نے کہا ہمارا تھوڑا سا صبر نسل پرستی کی موت ثابت ہوگا کیوں کہ پوری دنیا میں نسل پرستی اور بنیاد پرستی کے خلاف مہذب معاشرے متحد اور متفق ہیں۔فرق یہ ہوگا کے نسل پرستوں کی سندھ دشمنی کی وجہ سے سندھودیش کی آزادی کے لیے قربانیوں میں تھوڑا سا اضافہ کرنا ہوگا، ذراسا خون زیادہ بہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment