کچھی: پہاڑی علاقے سے باپ بیٹے کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈھاڈر کے علاقے کچھی کی تحصیل سنی کے پہاڑی علاقے میں باپ بیٹے کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔

سنی لیویز فورس کے انچارچ محمد امین جتوئی کو اطلاع ملنے پرلیویز فورس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا۔

لاشیں ملنے والوں دونوں افراد کی شناخت محمد فضل ولد گل کہور اور جبکہ دوسرے کی شناخت گل کہور ولد عبدالرحمن قوم محمد حسنی سکنہ منگچر ضلع قلات سے ہوئی۔

لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دی گیا۔

لیویز فورس سنی نے مزید کارروائی شروع کر دی۔

Share This Article
Leave a Comment