گوادر سے لاش برآمد، دکی میں کوئلہ کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

گوادر سے ایک لاش برآمدکرلی گئی جبکہ دکی میں مٹی کاتودہ گرنے سے ایک کوئلہ کانکن ہلاک ہوگیا۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے پدی ذر ساحل سے ایک لاش برآمد ہوگئی ہے۔

جس کی شناخت شناخت محمد عیسیٰ ولد شمبے کے نام سے ہوگئی ہے۔

جسے ٹی ٹی سی کالونی گوادر کا بتایا جاتا ہے۔ جسے پولیس نے ضروروی کاررواء کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

دریں اثنابلوچستان کے ضلع دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق کانکن کی شناخت عبد الرحمن ولد حاجی محمد صادق سکنہ غزگی لورالائی کے نام سے ہوگئی۔

لاش کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی۔

لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment