بلوچ ری پبلکن پارٹی (بی آر پی)کے جنوبی کوریا چیپٹر کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بوسان شہر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے نعرے درج تھے،
جبکہ بلوچستان میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے افراد اور حراستی مراکز میں شہید کئے گئے افراد کے تصاویر بھی مظاہرے کاحصہ تھے۔
اس موقع پر بی آر پی کے کارکنوں نے بلوچستان میں پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔