بی ایس او آزاد کا کریمہ بلوچ کی یوم شہادت پر ویبنار کے انعقاد اعلان

0
202

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں آن لائن ویبنار کی انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانک کریمہ کی یوم شہادت کے موقع پر ایک ویبنار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بانک کریمہ کی زندگی اور سیاسی جدوجہد پر بانک کے سیاسی و تحریکی ساتھی اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔

ترجمان نے کہا کہ بانک کریمہ کی بلوچ قومی تحریک میں روڈ ماڈل کردار نے بلوچ سماج میں بہت سے تبدیلیاں لائیں اور قومی جدوجہد میں خواتین کو ایک منظم انداز میں فعال کیا۔

کریمہ بلوچ کی قومی تحریک میں لازوال قربانیاں سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔ بلاشبہ وہ بلوچ قوم کے ان گنے چنے رہنماؤں میں سے ہے جنہوں نے نا صرف قومی جدوجہد میں اپنے حصے کا قرض ادا کیا بلکہ جدوجہد کے مختلف مراحل میں تبدیلیوں کا باعث بھی بنے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ بانک کریمہ کی زندگی اور سیاسی جدوجہد پر مسلسل بحث و مباحثے ہونے چاہیے جو بلوچ سیاسی کارکنان بالخصوص خواتین سیاسی کارکنان کی سیاسی تربیت کے لیے ایک مضبوط ذرائع ہوگی اور ہماری ویبنار اسی تربیتی سلسلے کا حصہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here