لیاری عوامی محاذ کا گوادر دھرنے کی مکمل حمایت کااعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لیاری عوامی محاذنے گوادر دھرنااوران کے مطالبات کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ لیاری اور کراچی کے عوام ”گوادر کو حق دو“ تحریک کی کرینگے اور خواتین کی جرات کو سلام پیش کرینگے۔

بیان میں کہا گیاکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے نکلنا سیاسی شعور کی عکاسی ہے۔ اس تحریک کو اگر بزور طاقت روکنے یا ختم کرنے کے کوشش کی گئی تو کراچی کے عوام اس کا سخت مذمت کرے گی۔

اس سلسلے میں لیاری عوامی محاذ نے بھی 11 دسمبر کو اپنے بنیادی حقوق کے لئے ایک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا ہے جس میں لوگوں کو بھرپور شرکت کا کہا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment