ضلع کیچ: تمپ میں پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں انکو بھاری نقصان پہنچایا،بی ایل ایف

0
923


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل رات ساڑھے نو بجے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں سرمچاروں کی گشتی ٹیم کا پاکستانی فوجی گشتی ٹیم سے سامنا ہوا۔ یوں سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی۔

تمپ کے علاقے میر آباد کراس پر سرمچار معمول کی گشت پر تھے، جب قابض فوج کے ساتھ انکا سامنا ہوا، اس جھڑپ میں تمام سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ جھڑپ کے بعد حواس باختہ ہوکر قابض فوجیوں نے چاروں طرف گولے برسائے لیکن عام آبادی اس سے محفوظ رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here