یوم شہداء بلوچستان کی مناسبت سے دنیا بھر میں تقاریب کا انعقاد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

تیرہ نومبر یوم شہدائے بلوچستان آج دنیا بھر میں منایا گیا۔جہاں خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے اپنے گھروں میں شہداء کی یاد میں شمع روشن کیے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں 13نومبر یوم شہداء بلوچستان کی مناسبت سے ایک ریلی نکالی گئی اور شہداء کی تصویروں پر پھول نچاور کیے گئے۔

ہفتے کہ روز لوگوں کی بڑی تعداد نے شہداء کی تصویریں اٹھا کر ریلی نکالی جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

یوم شہداء کی مناسبت سے سے ریلی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ، بزرگ بلوچ رہنماء حکیم لہڑی، پشتون قوم پرست رہنماء ملا بہرام سمیت شہداء کی لواحقین بلوچ اور پشتون کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ان شہیدوں کا دن منایا جارہا ہے جنہوں نے بلوچستان کی خوشحالی کے لئے اپنے جانوں کو قربان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ فرزندوں کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج بلوچ قومی تحریک رواں دواں ہے۔

مقرریں نے بلوچ فرزندوں کی قربانیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو نوجوانوں لہو سے رنگ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون شہداء کی قربانیاں اس خطہ میں امن و خوشحالی کے ضامن ہیں۔

بعد ازاں ریلی کے شرکاء نے شہداء کی تصویروں پر پھول نچاور کیے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اسی طرح بی این ایم کی جانب سے جنوبی کوریا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاجہاں ان بلوچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کئے گئے جنہوں نے بلوچستان کی آزادی کے لیے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دی۔

خلیج اور یورپ میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے اپنے گھروں میں شہداء کی یاد میں شمع روشن کیے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

دریں اثناء کوئٹہ کے شہداء قبرستان میں شہدائے بلوچستان کے قبروں پر پھول نچاور کیے گئے۔

Share This Article
Leave a Comment