قلات میں فورسز پر بم حملہ،دکی میں کوئلہ کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز کے میس کے مین گیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز کے مطابق ان کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو قلات میں سیکورٹی فورسز کے میس بابو محلہ کے مین گیٹ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

سیکورٹی فورسز کے مطابق گیٹ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دریں اثنادکی میں مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک کانکن کی شناخت صدیق اللہ ولد ولی خان قوم وردگ سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی۔

لاش کو کان سے نکال کر ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضروری کاروائی کے بعد ہلاک کانکن کی میت کو آبائی وطن افغانستان روانہ کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment