پنجاب سے لاپتہ بلوچ نوجوان بازیاب ہوگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گیارہ ماہ قبل پنجاب کے شہربہاولپور کے اسلامیہ یونیورسٹی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا طالب علم الطاف بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے الطاف بلوچ کے خاندانی زرائع سے ان کے بازیابی کی تصدیق بھی کردی۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایک طرف جہاں طویل عرصے سے لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر اور بازاروں میں چھاپے مار کر لوگوں کو لاپتہ کررہے ہیں۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی لواحقین کا احتجاج بھی گذشتہ ایک دہائی سے جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment