نوشکی سے فورسزہاتھوں 2 نوجوان جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

اس کی تصدیق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما میر خورشید جمالدینی نے کی۔

میر خورشید جمالدینی نے کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ آکر کہاکہ ان کے پارٹی کے سابق رہنماسرور مرحوم کے فرزندوں بہروز اور نوبہار کو نوشکی سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

انہوں نے کہا فورسز اہلکاروں نے رات کو گھر کے چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے مذکورہ نوجوانوں کو لاپتہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی پر الزام ہے تو انہیں قانونی طریقے سے گرفتار کیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment