ڈی جی لیویز بلوچستان نے مبینہ بھتہ خوری میں ملوث 11لیویز اہلکاروں کو معطل کردیاہے۔
ڈائریکٹریٹ جنرل لیویز فورس بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان قادر بخش پرکانی نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر لیویز چیک پوسٹ گوران ضلع پنجگور کے عملے کی پبلک ٹرانسپورٹ سے بھتہ خوری کی ویڈیو وائرل ہونے پر معاملے کانوٹس لیتے ہوئے لیویز چیک پوسٹ انچارج جہانزیب،سیکنڈ انچارج محبوب علی،سپاہی اکرم علی،نادر علی،ماجد علی،نادر حسین،نواب علی،سجاد علی،اعجاز آحمد،علی نواز اور جاسم کو معطل کردیا۔
ڈی جی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شاہ نواز کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے معاملے سے متعلق سفارشات ایک ہفتے میں طلب کرلی۔