بلوچستان کے مظلوم معصوم عوام کو حقوق دلاکر رہیں گے، ہدایت الرحمان

0
250

جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری بلوچستان کو حق دو کے روح روا ں حضرت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوان حقوق کے حصول کیلئے متحد ہوکر دیانت دار لوگوں کاساتھ دیں تاکہ ہمیں ملک کے دیگر علاقوں کے شہریوں کے مطابق حقوق مل سکیں۔

بلوچستان کے لوگ لاوارث ہیں کہ کسی اور کی زمین پر آباد،ہم اپنے وسائل کو اپنے عوام پر خرچ کرنا چاہیے وسائل سے مالامال صوبے کے عوام مسائل ومشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں بدقسمتی حکومت غفلت وکوتاہی کی وجہ سے پینے کا صاف پانی عوام کو میسر نہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ہم سب ملکر بلوچستان کے مظلوم معصوم عوام کو حقوق دلاکر رہیں گے۔بلوچستان سے سوتیلی ماں کا سلوک وفاق کیساتھ صوبائی نااہل حکمران بھی کر رہے ہیں۔

ہمارے جائزمطالبات حل نہیں ہوئے تو15نومبر کو وائی گوادر پر عوامی انقلابی دھرنادیا جائیگا بلوچستان کے نوجوانوں کو نہ روزگار میسر ہے نہ تعلیم وصحت کی سہولیات۔جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر صرف بلوچستان سے تعلق رکھنے والوں کو شک کی نگاہ سے دیکھاجارہا ہے۔

بلوچستان کے لوگوں کی چیک پوسٹوں پر تذلیل انہیں غیر سمجھنا ناجائزہے ہم بلوچستان کے لوگوں کوعزت دیکر مسائل ومشکلات سے نجات دلائیں گے۔ انشاء اللہ بلوچستان کو حق دو تحریک کے ذریعے عوام کو حقوق دلائیں گے۔تشدد،مقدمات،پابندیاں اور گرفتاریاں ہماراراستہ نہیں روک سکتا یہ ہزاروں لاکھوں لوگوں کی عوامی انقلابی تحریک ہے ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں جائزآئینی قانونی مطالبات منوانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here