کرونا وائرس کے خدشے کے باعث بلوچستان کے تعلیمی ادارے مزید 15 دن کے لئے بند کردیئے گئے ۔
جمعرات کو بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر تعلیم یار محمد رند نے محکمہ تعلیم کے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ یار محمد رند نے بتایا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان کے تعلیمی ادارے 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے صوبے کے تعلیمی اداروں کو مزید 15 دنوں کے لئے بند کرنے کی درخواست کی ہے۔
بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا اور وہ بھی بند ہونگے۔
جبکہ تعلیمی اداروں کے الائنس نے ادارے بند کرنے کے فیصلے کا ماننے انکار کرتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔