اوستہ محمد: زمیندار لاشار خان 48 دن کے بازیاب ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گڑھی خیرو سندھ کے معروف زمیندار وڈیرہ لاشار خان بخشلانی جمالی 48دن کے بعد پنجاب کے علاقے صادق آباد سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

لاشار خان جمالی 24جولائی کو پنجاب سے تعلق رکھنے والے دوست نے اپنے پاس بلوا کراسے اغوا کروایا۔

تفصیلات کے مطابق تعلقہ گڑھی خیرو سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف زمیندار وڈیرہ لاشار خان جمالی 48دن کے بعد ڈاکوؤں کی چنگل سے نکل کر بازیاب ہوکر گھر پہنچا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس میں سفر کے دوران صادق آباد تحصیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے مرے ساتھ دوستی ہوئی اور وہ کوئٹہ میرے ہاں کئی بار اپنی فیلی کے ساتھ آیا اور مجھے بھی اپنے علاقے پنجاب بلوایا ڈھائی سال ہماری دوستی چلی اس شخص کے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ 24جولائی کو مجھے کہا کہ میرے پاس آئیں طبیعت خراب ہے۔

جیکب آباد کار گاڑی بھیجی وہاں سے میں ان کے پاس گیا دو دن ان کے ہاں تھا تیسرے روز موٹر سائیکل پر اٹھایا کہ کسی دوست سے ملکر آئیں پھر آپ جائیں۔مجھے کچو کے علاقے لے گیا ایک اوطاق میں بیٹا کر کہا کہ سامنے گوٹھ میں کام ہے ہو کر آتا ہوں کافی دیر بعد میں نے ان لوگوں سے پوچھا میرا فلاں دوست نے دیر کیا تو انہوں نے کہا کہ اسکا نام تو یہ نہیں ہے اور وہ تو آپ کو فروخت کر کے گیا اب آپ ڈاکوؤں کے نرغے میں ہیں۔

اور انہوں نے زنجیر سے باندھ لیا اور آج 48دن کے بعد علاقائی معتبرین کے اسر رسوخ پر میری رہائی ہوئی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ چار اور نوجوان بھی بندھے ہوئے تھے لیکن وہاں جنگل کا قانون تھا پولیس کا نام نشان نہیں تھا یہ ڈاکووں کا علاقہ پنجاب اور کچھ علاقہ سندھ میں آتا ہے مجھے پنجاب میں رکھا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اجنبیوں سے دوستی کرنا نہیں چاہیے۔

Share This Article
Leave a Comment