اوتھل میں موٹروے پولیس کیخلاف طلبا کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گورنمنٹ ہائیر ماڈل سیکنڈری سکول اوتھل کے طلباء ایک بار پھر سراپا احتجاج، موٹروے پولیس کے خلاف لاکھڑا موڑ کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوتھل کے طلباء سراپا احتجاج، مقامی بسوں میں نہ اٹھانے کے باعث لاکھڑا موڑ کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ قومی شاہراہ بلاک ہونے کے سبب کوئٹہ اور اندرون بلوچستان جانے اور آنے والی گاڑیوں کا زمینی رابطہ منقطع اور ٹریفک معطل ہوگیا۔

دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ہزاروں مسافر پھنس گئے۔ ایس ایچ او جواد حیدر نے طلباء کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد روڑ عام ٹریفک کے کھول دیا گیا طلبا کا کہنا تھا ہمیں موٹروے پولیس کے اہلکار ہمیں بسوں سے اتار کر چالان کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بسوں والے نہیں آٹھاتے ہیں اور ہم بروقت اسکول نہیں پہنچ پاتے جس سے ہماری پڑھائی میں خلل پڑتا ہے کئی بار احتجاج کرنے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہیں۔

حکومت ضلع کے واحد ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کو بس فراہم کرے یا تو موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو ہدایت کی جائے کہ وہ اسکول کے طالب عالموں کو تنگ نہ کریں ہماری پڑھائی ضائع نہ ہو اور ہم لوگ بروقت اسکول پہنچ سکیں احتجاج ختم ہونے کے بعد اوتھل تھانے میں ایس ایچ او جواد حیدر کی سربراہی میں موٹروے پولیس کا طلبا کے درمیان یہ معاہدہ طے گیا کہ طالب عالموں سے ہمارا تعاون رہے گا اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ بس والے طالب علموں کے بہانے دیگر لوگوں کو بھی بسوں کے چھتوں پر بیٹھا لیتے ہیں یہ قانونی جرم ہے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment