تشددسے حوصلے پست نہیں ہونگے،ثنا بلوچ کی گرفتار طلبا سے تھانے میں ملاقات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی ثنا بلوچ نے کوئٹہ کے سول لائن تھانے میں گرفتار طلبا سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت کی غنڈہ گرد پولیس معصوم طلبا و طالبات پر تشدد اور انہیں گرفتار کرکے ان کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہاہے کہ ملک بھر میں پی ایم سی کے خلاف احتجاج جاری ہے لیکن بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت طلباء پر لاٹھی چارج، تشدد اور گرفتاریوں میں مصروف ہیں، نا اہل حکومت کے حکم پر غنڈہ گرد پولیس کا پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ پر لاٹھی چارج اور تشدد کرکے گرفتار کیاگیا۔ معصوم طلبا و طالبات پر تشدد کرکے طلبہ کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔

طلباء سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ثنا بلوچ نے کہاکہ عوام کے مسائل کو نظرانداز کرنا پہلے سے نازک دور سے گزرنے والے نوجوانوں میں تشدد کوبڑھاوا دینے جیسے بے حس اقدامات کی طویل مدتی منفی اثرات مرتب ہونگے پورے ملک میں پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی)کے خلاف احتجاج جاری ہے۔مگر بلوچستان میں کٹھ پتلی حکومت اپنے حق کیلئے سراپااحتجاج طلباء پر لاٹھی چارج،تشدد اور گرفتاریوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے سول لائن تھانہ میں گرفتار طلبا سے ملاقات میں کہاکہ کوئٹہ میں نا اہل حکومت کے حکم پر غنڈہ گرد پولیس کا پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ پر لاٹھی چارج اور تشدد کرکے گرفتار کیاگیا۔ معصوم طلبا و طالبات پر تشدد کرکے طلبہ کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔

. ثنا بلوچ نے نہتے طلبا و طالبات پر کوئٹہ پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج اور تھانوں میں بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبا و طالبات کے ساتھ سفاکانہ رویہ اختیار کرنا قانونی حقوق کی تلفی ہے اوربلوچستان حکومت اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment