نیوکاہان مری کیمپ میں المداد پیلا نامی ایک کوچ نے دو بچوں کو کچل دیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جان بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
جان بحق بچے کی شناخت صابر ولد جمند خان محمدانی کے نام سے ہوگئی جب کہ زخمی بچے کی نام امان اللہ ولد صمند خان محمدانی کے نام سے ہوگئی ہے۔
واقعہ کے بعد علاقے کے لوگ جاہے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں پولیس اور انتظامیہ کو مطلع کرنے کے بعد لکپاس تک کوچ کا پیچھا کیا گیا لیکن کوچ کا ڈرائیور موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
مشتعل لوگوں نے روڈ بلاک کرنے کے بعد علاقے کے تھانے میں واقعہ کے ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا۔
جبکہ پولیس نے تمام سی سی ٹی وی چیک کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔