سی ٹی ڈی کی ایک اور جعلی کارروائی،2 بی ایل اے افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سی ٹی ڈی نے ایک اور جعلی کارروائی میں بی ایل اے کے کارکنان 2 کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق ضلع پشین میں پاک افغان سرحدی علاقے میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمدکر لئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی اور مزید کاروائی جاری ہے۔

خیال رہے گذشتہ کئی عرصے سے سی ٹی ڈی اس نوعیت کے جعلی گرفتار ی اور جعلی مقابلوں کا دعوی کرکے پہلے سے زیر حراست افرادکو قتل کررہا ہے۔

چند روز قبل کوہار ڈیم لورالائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے سات افراد کو مارنے کا دعوی کیا تھا تاہم بعد ازاں مارے جانے والوں کی شناخت لاپتہ بلوچ افراد کے طور پر ہوئی۔

اس جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے تین کی شناخت عبدالغنی، عبدالحاد اور صدام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے جو پہلے سے زیر حراست لاپتہ افراد تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment