بلوچ بزرگ قوم پرست رہنماء سردارعطا اللہ خان مینگل کے صاحبزادے وبلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ معلوم نہیں کہ ہم سردار عطاء اللہ خان مینگل کے مشن یا مقصد پرپورا اتریں گے یا نہیں البتہ ان کے دکھائے گئے راستے کو نہیں چھوڑیں گے،بہت کوشش کی کہ سردار عطاء اللہ مینگل اپنی بائیو گرافی لکھیں لیکن انہیں قائل کرنے میں ناکام رہے وہ کہتے تھے کہ بائیو گرافی میں سچ لکھنا پڑے گا اور جھوٹ مجھے بولنا نہیں آتا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز تحصیل وڈھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ میرا رشتہ سردارعطااللہ مینگل سے باپ اور بیٹے کا نہیں بلکہ ایک استاد اور ایک لیڈر کی حیثیت سے تھا سردارعطا ء اللہ مینگل کی ناسازی طبیعیت کے باعث سیاست پر ان سے بات نہیں کرتا تھا۔ ملکی سیاست سے سردارعطا اللہ مینگل مایوس ہو چکے تھے، سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ سردارعطا اللہ مینگل کی تدفین انکی وصیت کے مطابق کی گئی سردارعطا اللہ مینگل کی وصیت تھی کہ انہیں وہاں دفنایا جائے۔
جہاں نوری نصیر خان کا کیمپ تھابہت کوشش کی کہ سردارعطا اللہ مینگل اپنی بائیو گرافی لکھیں لیکن ہم انہیں قائل نہ کر سکے سردار عطا اللہ مینگل کہتے تھے بائیو گرافی میں سچ لکھنا پڑے گا اور جھوٹ مجھے بولنا نہیں آتا۔
سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ معلوم نہیں کہ ہم انکے مشن یا مقصد پر پورا اتریں گے یا نہیں سردارعطا اللہ مینگل نے جو ہمیں منزل دکھائی ہے ہم انکے راستے کو نہیں چھوڑیں گے۔
واضع رہے کہ بزرگ بلوچ قوم پرست سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کو ان کی وصیت کے مطابق وڈھ کے نواحی علاقہ’’خان ئنا خت لوہی‘‘ میں تدفین کردی گئی۔ خان ئنا خت لوہی جھل وڈھ شہر سے چار کلومیٹر فاصلے پر واقعہ ہے تفصیلات کے مطابق بلوچ قوم پرست سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کو ان کی وصیت کے مطابق وڈھ شہر سے چار کلومیٹر فاصلے پر خان ئنا خت لوہی میں تدفین کردی گئی۔
خان ئنا خت لوہی وڈھ بازار اور قومی شاہراہ سے چار کلومیٹر دور جنوب مشرق کی جانب واقع ہے۔جہاں ان کے ورثاء نے سردار کی وصیت کے مطابق انہیں مذکورہ بالا مقام پر سپردِ خاک کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قدیم زمانے میں خان قلات یہاں اپنے قافلے کے ہمراہ آتے اور وہاں ایک درخت ہوا کرتا تھا جہاں وہ بیٹھ کر لوگوں سے گفت و شنید میں مصروف رہتے۔ اس لیئے یہ جگہ ’’خان ئنا خت‘‘یعنی خان کی درخت کے نام سے مشہور ہوا اس جگہ کو خان ئنا خت اور لوہی جھل بھی کہا جاتا ہے۔اب ایک مایہ ناز قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ خان مینگل یہاں مدفون ہیں۔