داعش نے کابل ایئر پورٹ کے خودکش بمبار کی تصویر جاری کر دی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

داعش نے کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خودکش حملہ کرنے والے جنگجو کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔

تنظیم داعش۔ خراسان کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر حملہ عبدالرحمن الوگری نامی خودکش بمبار نے کیا۔ جمعرات کے روز کیے جانے والے اس حملے میں 13 امریکی فوجیوں، 28 طالبان سمیت کئی درجن افراد ہلاک وزخمی ہوئے۔

داعش۔ خراسان سے تعلق رکھنے والے جنگجو عبدالرحمن الوگری نے کابل ہوائی اڈے کے اندر اور باہر افغانستان سے انخلا کے لیے پروازوں کے انتظار میں جمع ہونے والے سیکڑوں افراد کے عین درمیان خود کو دھماکے سے آڑا لیا تھا۔

داعش۔ خراسان کے جاری کردہ بیان کو تنظیم کی ’اعماق‘ نامی نیوز ایجنسی نے نشر کیا ہے جس کے مطابق خود کش دھماکہ عبدالرحمن الوگری نے کیا۔ تنظیم نے الوگری کی تصویر بھی جاری کی ہے۔

’اعماق‘ کے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’ان کے جنگجو سکیورٹی کے تمام حصار پار کرتے ہوئے امریکی فوجیوں سے صرف پانچ میڑ فاصلے کی دوری تک پہنچ گئے تھے۔

افغانستان کے کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 85 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کے بھی 28 اراکین مارے گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment